ایپکا سندھ پریشر گروپ کا اپنے مسائل کے حل کے لئے بھر پور تنظیم سازی اور27 جولائی کو شہباز بلڈنگ میں ورکرز کنونشن کا اعلان

منگل 24 مئی 2022 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ایپکا سندھ پریشر گروپ نے اپنے مسائل کے حل کے لئے بھر پور تنظیم سازی اور27 جولائی کو شہباز بلڈنگ میں ورکرز کنونشن کا اعلان کر دیا، ایپکا سندھ پریشر گروپ کے صوبائی سرپرست اعلی انور میمن کی زیر صدارت گورنمنٹ زبیدہ گرلز کالج میں ایک اجلاس ہوا جس میں چیف آرگنائزر ولی محمد سومرو' آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر محسن قریشی' ساجن انصاری' مظہر سمیجو' شمشیر پالاری' سرفراز راجپوت' صوبائی ترجمان شاہد سومرو بھی موجود تھے، اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا سندھ پریشر گروپ کی طرف سے تنظیمی ممبر شپ بڑھاتے کے ساتھ شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں 27 جولائی کو ورکرز کنونشن کیاجائے گا، ملازمین کی بنیادی مسائل جلد پریس کانفرنس بھی کی جائے گی، اجلاس میںاس امر پر تشویش کااظہار کیا گیا کہ چیف انجینئر ایریگیشن کوٹری بیراج کے آفیس سپرنٹنڈنٹ منظور مشوری کی ناجائز پوسٹ پر منسٹر ایریگیشن جام خان شورو، سیکریٹری، چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری ایریگیشن سندھ سے معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے اور اسے فوری آفیس سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا، انہوں نے بورڈ آف ریوینیو سیکرٹریٹ کلاس چار کے ملازمین کو پروموش دیکر کلرک بنانے والے عمل جو کہ 7 سال سے بند کر دیا گیا سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریوینیو ملازمین کیساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ کالج ایجوکیشن کے اندر گریڈ 16 کے اسسٹنٹ کے پروموشن ہونے تھے جن کو سپرنٹنڈنٹ بنانا تھا پر اس میں ناجائز طریقے سے سینارٹی لسٹ میں ہیرا پھیرے کرتے ہوئے من پسند لوگوں کو شامل کیا گیا جی کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں