حیدرآباد میں پولیس چوری ڈکیتی کی وارتوں میں قابو پانے میں بالکل ناکام ہوتی جا رہی ہے، نویدشیخ

انتظامیہ ڈاکوئوں کے کے آگے بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے، جرائم پیشہ افرادکا جب دل چاہتا ہے وہ شہریوں کو لوٹ کر چلے جاتے ہیں، سماجی رہنما

منگل 24 مئی 2022 21:25

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) سماجی رہنما محمد نوید شیخ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پولیس چوری ڈکیتی کی وارتوں میں قابو پانے میں بالکل ناکام ھوتی جا رہی ھے دن بدن شہر میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے انتظامیہ ڈاکوئوں کے کے آگے بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے، جب جرائم پیشہ افراد کا جہاں دل چاہتا ہے جب دل چاہتا ہے وہ شہریوں کو لوٹ کر چلے جاتے ہیں ابھی چند دنوں میں شہر حیدرآباد اور بالخصوص لطیف آباد نمبر 6 میں ڈاکوں چوروں کا راج دکھائی دینے لگا ہے، انہوں نے کہا کہ لطیف آباد نمبر 6 کے رہائشی محمد ایوب اپنی بیٹی کی شادی کے لئے بینک سے 11 لاکھ روپے نکال کر گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے نرسری پارک لطیف آباد نمبر 6 کے پاس گھیر لیا، رقم چھیننے کے بعد فائرنگ کر دی، متاثرہ ایوب نامی شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا، واقعہ کے بعد اہل خانہ غم اور صدمہ سے نڈھال، بیٹی کی شادی کی فکر کھانے لگی، دوسری طرف ساڑی بینکوئٹ کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکال کر گھر جانے والے یونٹ 6 لطیف آباد کے رہائشی حذیفہ سے مسلح افراد نے ہنڈا موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقد رقم چھین کر باآسانی فرار ہوگئے، لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں واقع ملک بار کا شٹر کاٹ کر چوری کرنے کی واردات کو علاقہ مکینوں کی بروقت مداخلت نے ناکام بنا دیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، محمد نوید شیخ نے کہا کہ حیدرآباد کے ایک طرف مہنگا اور توانائی بحران نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا رکھا ہے تو دوسری جانب شہر میں وارداتوں کا نہ روکنے والا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، ان حالات میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیدرآباد کو عملی طور پر ڈاکوں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، اس قسم کی صورتحال اور واقعات سے عوام کا پولیس پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کے علاقوں میں چوری، ڈکیتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کو روکنے کے لئے مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیا جائے اور نئی پولیس چوکیاں قائم اور پولیس پیٹرولنگ میں فوری اضافہ کیا جائے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں