میرے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے، مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیاجائے ، پسند کی شادی کرنے والی خاتون کی پریس کانفرنس

ہفتہ 25 جون 2022 00:08

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) جامشورو کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والی سعیدہ دختر محمد مراد چانڈیو نے حیدرآباد پریس کلب میں اپنے شوہر سجاد کے ساتھ پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہاکہ مجھے میرے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے، مجھے اور میرے شوہر کو تحفظ فراہم کیاجائے ، انہوںنے بتایا کہ ہم نے 20 جون کو حیدرآباد کی عدالت میں شادی کی ہے مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے، مجھے اپنے والد مراد چانڈیو' بھائی نثار اور علی خان چانڈیو اور چچا لونگ چانڈیو سے جان کا خطرہ ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں