گندم خریداری مراکز کے قیام اوربار دانے کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے،سندھ آبادگار اتحادکا مطالبہ

جمعرات 23 فروری 2017 21:33

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) سندھ آبادگار اتحاد نے گندم کی خریداری مراکز کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار دانے کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ آبادگار اتحاد کے صدر نواب زبیر تالپور نے کہا کہ عدم توجہ کی وجہ سے ملک میں زراعت کا شعبہ تباہ ہورہا ہے‘ نارا اور روہڑی کینال سمیت کوٹری بیراج میں پانی کی قلت کے باعث سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہوگئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بیشتر شہروں میں گندم کی کٹائی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے لیکن صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال خریداری مراکز کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا، انہوں نے کہا کہ بار دانے کی غریب آبادگاروں کو بار دانے کی فراہمی نہیں کی گئی جس کی نیب سے تحقیقات کرائی جائے انہوں نے کہا کہ سندھ کو ارسا کی جانب سے طے شدہ معاہدوں کے تحت پانی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آباد گاروں کا معاشی نقصان بند ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں