حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی،24غیر ملکی گرفتار

پیر 27 فروری 2017 19:08

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت حیدرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے صنعتی علاقہ، ٹنڈو یوسف ، مکی شاہ ، حالی روڈ اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے 24غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے خلاف لطیف آباد A سیکشن تھانہ میں میں فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں عامر ولد عبدالقدیر ،اصلاح الدین ولد عبدالصمد، حمد اللہ ولد ملک خیل ، نصر اللہ ولد عبدالقدیر ،موسیٰ کلیم ولد عبدالصمد، بشیر ولد شیر محمد ، عبدالکریم ولد فازق خان ، عبدالظاہرولد گل باران ، احسان اللہ ولد عبدالسلام ، دوست محمد ولد منگل خان جہانزیب ولد شاہ جہان اور امیر محمد ولدسردار جبکہ سائٹ تھانہ میں جن گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں محمد الحاج ولد صاحب گل خان ،نذیر احمد ولد سید عارف شاہ پٹھان ،سید مطیع اللہ ولد سید احمد شاہ پٹھان ، محمد ایوب ولد میراجان پٹھان ، نصیب تاج ولد صاحب گل پٹھان ،شمس الدین ولد فضل شاہ پٹھان ، بخمین اللہ ولد اصغر شاہ پٹھان ، ثناء اللہ ولد سید احمد شاہ ، میر اجان ولد شیر خان ،سید عارف ولد سید محمد معصوم شاہ ،سید احمد شاہ ولد سید معصوم شاہ ،رحمت اللہ ولد محمد عزیر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں