حیسکو کی بجلی چوری کے خاتمہ اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کیلئے کارروائیاں

پیر 27 فروری 2017 19:08

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) حیسکو کی جانب سے بجلی چوری کے خاتمہ اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پورے حیسکو ریجن میں کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں لطیف آباد، قاسم آباد، پھلیلی، ٹنڈومحمد خان، نوابشاہ ، سانگھڑ، سجاول، میرپورخاص، بدین، کوٹری ، نوابشاہ، قاضی احمد، سکرنڈ، کوٹری، و دیگر علاقوں میں حیسکو کا آپریشن ۔

(جاری ہے)

واجبات کی عدم ادائیگی پر300نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع ،400 غیر قانونی کنڈے ہٹادیئے گئے جبکہ مختلف گائوں سے 6 ٹرانسفار مر اتارے گئے ہیں اس کے علاوہ مختلف گائوں میں چیکنگ کے دوران 2گیسٹ ہائوسز میں بجلی کی چوری پکڑی گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیئے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر درج کرانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں لیٹر جمع کرادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں