حیدرآباد میں سرکاری وکلا ء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

پیر 27 فروری 2017 19:13

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) حیدرآباد میں سرکاری وکلا ء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اوردھرنا دیا۔

(جاری ہے)

پیرکوسرکاری وکلااور و دیگر عدالتی عملہ نے سیشن کورٹ کے احاطے میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ہمارے الاؤنسز بڑھائے ، یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ کیا جائے ودیگر مسائل حل کئے جائیں ورنہ احتجاج جاری رہے گا سرکاری وکلا اور عدالتی عملہ نے کوٹری ، ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو محمد خان کے عدالتی احاطہ میں بھی مذکورہ مطالبات کے حق میں مظاہرے کئے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں