مہران یونیورسٹی،ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کو خیرپورمیرس کیمپس کا اضافی چارج دیدیا گیا

بدھ 1 مارچ 2017 18:19

حیدر آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مہران یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو انجنیئرنگ کیمپس خیرپورمیرس کے پرووائس چانسلر انجنیئر غلام سرور کندھر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر تاحکم ثانی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی کو خیرپور میرس کیمپس کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے خیرپور میرس کیمپس کی اضافی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں