بالی وڈ کے لیجنڈری ادارکار قدیر خان کی طبیعت ناساز

سالہ اداکار نے کئی دہائیوں تک فلموں میں اپنی مزاحیہ ادکاری سے شائقین کو گرویدہ بنائے رکھا 2015ء میں ان کا آپریشن ہوا ‘اس کے بعدسے ان کی طبعیت بگڑتی گئی، وہ آجکل وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے

بدھ 12 جولائی 2017 12:15

بالی وڈ کے لیجنڈری ادارکار قدیر خان کی طبیعت ناساز
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) مختلف کرداروں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف بالی وڈ اداکار قدیر خان کی طبعیت آجکل ناساز ہے۔ قدیر خان نے 80 کی دہائی سے اپنے فلمی کیئریر کا آغاز کیا، انہوں نے زبردست اداکاری کی اور کئی کرداروں کو لافانی بنا دیا۔

(جاری ہے)

2015ء میں ان کا آپریشن ہوا تاہم اس کے بعد سے ان کی طبعیت بگڑتی گئی، وہ آجکل وہیل چیئر تک ہی محدود ہو گئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ان کی موت کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں تاہم ان کے بیٹے نے اس بات کی تردید کی ہے۔ قدیر خان ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے امیتابھ بچن سمیں اپنے وقت کے کئی مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں