یوم آزادی کے حوالے سے جشن آزادی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد

پیر 20 اگست 2018 19:33

یوم آزادی کے حوالے سے جشن آزادی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) یوم آزادی کے حوالے سے جشن آزادی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد حیدرآباد ڈویژن ایتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام واپڈا گرائونڈ میں مردوں اور عورتوں کے مختلف ایونٹس کے مقابلہ منعقد کیے گئے جسے یوتھ اینڈ اسپورٹس افیئرزڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کا تعاون رہا ان مقابلوں میں لطیف آباد کے ایتھلیٹس چھائے رہیں جس میں عورتوں کے ایونٹس میں شاہ لطیف گرلز کالج کے کھلاڑیوں میں لطیف آباد کی جانب سے ونرٹرافی حاصل کی جبکہ رنر ٹرافی ٹنڈو جام اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی حیدرآباد سٹی کی کھلاڑیوں جن کا تعلق حیات گرلز سے تھا نے حاصل کیںمردوں کے مقابلوں میں بھی لطیف آباد کے ایتھلیٹس نے ونر ٹرافی حاصل کی جبکہ رنر ٹرافی جامشورو کے ایتھلیٹ جن کا تعلق کیڈک کالج پیٹارو سے تھا نے جیتی اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی ایس ایس ٹی راشد آباد ٹنڈو الہیار کے کھلاڑیوں نے حاصل کی اس موقع پر مہمان خاص غفران علی راجپوت، صدر حیدرآباد ڈویزن ایتھلیٹک ایسوسی ایشنز،میڈم مختار بھٹی ڈائریکٹر اسپورٹس یونیورسٹی آف سندھ نے جیتنے والی کھلاڑیوں میں میڈل ، سرٹیفکیٹس اور ٹرافی تقسیم کیں تقریب میں ایس ایم ندیم جنرل سیکریٹری حیدرآباد ڈویزن ایتھلیٹک ایسوسی ایشنز،عائشہ رزاق ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ،راہو عتیق الرحمان،ظفر وحید راجپوت،امجد قریشی،خالدہ ندیم،سلیم واسطی،رضوانہ اکبرحمیرہ نذیر،اختر خانزادہ، آصف اقبال،فیضان شیخ اور عدنان بھی موجود تھی-

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں