سندھ رینکنگ چیمپین شپ،مین سنگلز میں ذیشان بچانی نے زاہد علی کو،عبدالصمد آریجونے غضنفر چانڈیوکوشکست دے دی

ہفتہ 15 فروری 2020 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے 61 ویںSSBسندھ رینکنگ چیمپین شپ ٹنڈوجام ایگریکلچرل یونیورسٹی کورٹ پرکھیلے گئے میچز میں مین سنگلز میں ذیشان بچانی نے زاہد علی کو 8-1،عبدالصمد آریجونے غضنفر چانڈیوکو8-2سے،بلال خان نے اسد بچانی کو 8-2 سے،وصی حیدر نے احمد فراز کو 8-5سے، آصف بچانی نے ذیشان کو8-5 سے،شیراز بھنڈ نے عبدالصمد کو8-0سے ،بلال خان نے وصی حیدر کو 8-3سے،بوائز انڈر 19میں اسد بچانی نے غضنفر چانڈیو کو8-1سے،بلال خان نے محمد علی کو 8-4سے ،عبدالصمد کو واک اوور ملا ، بلال خان نے عبدالصمد کو 8-1سے ،اسد بچانی نے وصی حیدر کو 8-7سے ،بوائز انڈر 15میں مزمل نے محمد احمد اللہ کو4-0,4-2،محمد علی خٹک نے محمد ابرہیم کو4-2،4-2سے،منیر درباری نے مزمل کو 4-2,4-2 سے ، انڈر 11میں محمد احمد اللہ نے عبدالوہاب کو 5-4,5-4سے،علی عماد نے ابرہیم قاضی کو1-4,4-2,8-6سے سے شکست دی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں چیمپین شپ کا افتتاح سابق تعلقہ ناظم حیدرآباد دیہی حاجی غلام علی گوپانگ نے کیا ،انہوں نے کہا کہ HTA نے نوجوانوں اور بچوں کے لئے شاندار چیمپیئن شپ آرگنائز کرکے بہت اہم کام کیا ہے جس کے لئے ان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ،اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری شوکت علی سانگی، حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رفیع احمد درباری، مہمان اعزازی گل حسن پنہور، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر آصف پرویز کھیڑو بھی موجود تھے، اس موقع پر نظامت کے فرائض سابق سیکریٹری اسپورٹس سول ایوی ایشن ونائب صدر حیدرآباد ٹینس ایسوسی ایشن عبد الصمد خان نے انجام دیئے،اس موقع پر یوسی چیئرمین محمد بخش بہرام ،میچ ریفری و سینئر نائب صدر شبیر گل ،عامر کفایت ،ڈاکٹر خالد خان اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں