آئی بی اے کراچی میں جاری انٹر ورسٹی کامپیٹیشن میں جامعہ سندھ کی گرلز ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

جمعرات 20 فروری 2020 18:25

آئی بی اے کراچی میں جاری انٹر ورسٹی کامپیٹیشن میں جامعہ سندھ کی گرلز ٹیم نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
حیدرآباد20فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) آئی بی اے کراچی میں جاری انٹر ورسٹی کامپیٹیشن میں جامعہ سندھ کی گرلز ٹیم نے کرکیٹ کا پہلا میچ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی بی اے کراچی میں انٹر ورسٹی کامپیٹیشن میں جناح وومین یونیورسٹی اور جامعہ سندھ کی گرلز ٹیم کے مابین کرکیٹ میچ ہوا۔

(جاری ہے)

جناح وومین یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 126 رنز بنائے، جس کے جواب میں جامعہ سندھ کی گرلز ٹیم نے 19 اوورز میں ہدف پورا کرکے میچ جیت لیا اس موقع پر جامعہ سندھ کی کامیاب ٹیم کو کپ اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے ٹیم کی کامیابی پروہاں موجود جامعہ سندھ کی ڈائریکٹر اسپورٹس (گرلز) مس مختیار بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سندھ کی طلباء تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرتی ہیںانہوں نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی گرلز ٹیم اسی محنت کے ساتھ یونیورسٹی کا نام روشن کرے گی۔

انہوں نے ٹیم کے کوچ سعد راہوجو کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔/م ش ش

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں