سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ ویمن کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر آغاز ہوگیا

ہفتہ 25 ستمبر 2021 23:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ ویمن کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد پر آغاز ہوگیا، چیمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز علی شاہ نے گیند کو ہٹ لگا کر کیا، اس موقع پر سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عمران حسین، گورننگ بورڈ کی رکن ہدیل عبید، کوآرڈینیٹر ٹورنامنٹ سید راحت علی، ظفر احمد، ارشاد علی مخدوم موجود تھے۔

پہلے روز دو میچز کھیلے گئے، گزشتہ روز ہونے والی بارش کے وجہ سے آوٹ فیلڈ گیلی تھی جس کہ وجہ سے پہلا میچ 15 اوورز تک محدود کردیا گیا، کھیلے گئے گروپ اے کے پہلے میچ میں ایس ایم ایس ویمن کرکٹ کلب کراچی نے با آسانی سے آر ویمن کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، اے آر ویمن کرکٹ اکیڈمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان صرف 53 رنز بنائے، حمیرا نظیر20 رنز کیساتھ نمایاں رہی جبکہ دوسرا بڑا اسکور فاضل رنز کا تھا، فاتح ٹیم کی طرف سے کنزہ وہاب نے 2 وکٹ حاصل کئے، جواب میں ایس ایم ایس کراچی نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 8.2 اوورز میں حاصل کرلیا، زونیرا شاہ 23 اور یسرہ عامر 22 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں، کامیاب سائیڈ کی کنزہ وہاب کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

(جاری ہے)

گروپ بی کے میچ میں ایم حسین وومین کرکٹ کلب کراچی نے ویمن کرکٹ گرومرز اکیڈمی حیدرآباد کو 99رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 20اورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے، انشارا اسد 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، علیشاہ اشرف نے 27 بنائے، ناکام سائیڈ کی طرف سے ماہ گل نے 24رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویمن کرکٹ گرومرز اکیڈمی کی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف53 رنز بنا سکی، ایشا راہوپوٹو 15 اور ایمن حیدر 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، فاتح ٹیم کی طرف سے بسما امجد نے دو رنز اور انوشا ناصر نے چار رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں