آل پاکستان اللہ وسایو خان ،ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان ،جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 21 جنوری سے شروع ہوگا

بدھ 19 جنوری 2022 18:40

آل پاکستان اللہ وسایو خان ،ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان ،جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 21 جنوری سے شروع ہوگا
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد کے زیر اہتمام 29واں آل پاکستان اللہ وسایو خان بھٹی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان ،جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 21تا 23جنوری حسین آباد ،حیدرآباد میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس غلام حسین پٹھان ،غلام علی ،مرتضی بھٹی اور آغا عبدالصبور پٹھان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دیا گیا ،اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری آغا عبدالصبور پٹھان نے بتا یا کہ آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں ہے انہوں نے بتا یا کہ تورنامنٹ کے شاندار انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ٹورنامنٹ میں پاکستان شوٹنگ بال کی معروف ٹی میں مد مقابل ہوں گی اجلاس میں پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے سیکریٹری سید مدد علی شاہ ،سردار عبدالشکور تھیبو ،ڈاکٹر محبوب میمن ،ذوالفقار سہتو ،عبداللہ سنی پٹھان ،عتیق احمد ،ماسٹر عبدالغفار پٹھان ،قاضی احمد مصطفی،امتیاز پٹھان ،اور سروری شوٹنگ بال کلب کے ممبران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں