کپاس کی پیداوار تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی

منگل 3 اپریل 2018 22:03

اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء)کپاس کی پیداوار تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی ۔پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سیزن میں 1 کروڑ 7 لاکھ بیلز تیار ہوئیں تھیں جبکہ رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 15 لاکھ بیلز تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب میں 73 لاکھ جبکہ سندھ میں 42 لاکھ کاٹن بیلز تیار کی گئیں۔کپاس کی پیداوار میں سندھ کا ضلع سانگھڑ 13 لاکھ 83 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، ضلع رحیم یار خان 10 لاکھ 72 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ دوسرے جبکہ بہاولپور 10 لاکھ 24 ہزار کاٹن بیلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔مالی سال 2018 میں ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان نے کپاس کی خریداری نہیں کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں