گندم کی برآمدات بڑھ کر 1.120 ملین ٹن ہوگئیں ، ادارہ برائے شماریات

پیر 25 جون 2018 11:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات 1.120 ملین ٹن تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران صرف 3937 ٹن گندم برآمد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے گیارہ مہینوں کے دوران گندم کی قومی برآمدات میں 11 لاکھ 16ہزار 63 ٹن کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17 کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران صرف 10 لاکھ ڈالر کی گندم برآمد کی گئی تھی جبکہ جاری مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں