پی اے آر سی ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے‘ ترجمان پی اے آر سی

پیر 20 اگست 2018 18:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے پرعزم ہے۔ پی اے آر سی کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ مختلف فصلوں کی نئی اقسام متعارف کرائی گئی ہیں جن سے بہتر پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے اور تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کسانوں کی دہلیز تک بھی پہنچائے جا رہے ہیں تاکہ کاشتکار مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی اور بین الاقوامی تحقیقی اداروں کے تعاون سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور تحقیقی سرگرمیاں بڑھائی گئی ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی اے آر سی کے تمام سیکشن زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس سے زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں