ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملک میں آئندہ ربیع کے موسم میں آبپاشی کے لیے پانی کی 45 فیصد تک کمی کا خدشہ

پیر 24 ستمبر 2018 20:14

ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملک میں آئندہ ربیع کے موسم میں آبپاشی کے لیے پانی کی 45 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے ارسا کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ربیع موسم میں فصلوں کے لیے پانی کی 35 سے 45 فیصد تک کمی کا سامنا ہوگا۔ پانی کی قلت سے گندم سمیت دیگر اہم فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ارسا کے مطابق آبی ذخائر میں اس وقت 72 لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ تربیلا ڈیم میں 47 لاکھ ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 29 لاکھ اور چشمہ میں ایک لاکھ ایکڑ فٹ پانی موجود ہے خیال رہے کہ خریف میں بھی صوبوں کو پانی کی 21 فیصد قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث پنجاب کو حصے کے پانی میں سے 20 فیصد، سندھ کو 17 فیصد، بلوچستان کو 44 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا میں 33 فیصد کم پانی دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسطرح گزشتہ روز بیراجوں دریائوں میں پانی کی صورتھال یہ رہی تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی دریائے سندھ پر تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 59900کیوسک اور اخرج 130000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد12900 کیوسک اور اخراج12900 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد10700کیوسک اور اخراج30000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد91300کیوسک اور اخراج78600 کیوسک جناح بیراج پر پانی کی آمد155100 کیوسک اور اخراج 148100کیوسک،چشمہ: آمد144500 کیوسک اوراخراج 139000کیوسک، تونسہ: آمد140600کیوسک اور اخراج117400 کیوسک، پنجند: آمد10400کیوسک، اور اخراجNil کیوسک،گدو: آمد 122600 کیوسک اور اخراج 95100 کیوسک، سکھر: آمد84500کیوسک اور اخراج32400 کوٹری:آمد33800 کیوسک اور اخراج Nil تربیلا پر پاننی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1513.98 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.099 ملین ایکڑ فٹ منگلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1169.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.634 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ پر پا نی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں