آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

منگل 16 اکتوبر 2018 12:18

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ منگل کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 31500کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد6500 کیوسک اور اخراج6500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد7600کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13400کیوسک اور اخراج6000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1482.16 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.610 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1155.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.002 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.10 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.080 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں