کپاس، چاول اور گنے کی پیداوار کا ہدف طے کر لیا گیا

چاول کی پیداوار کا ہدف 74 لاکھ ٹن اور گنے کی پیداوار کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ مقرر

جمعرات 18 اپریل 2019 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے آئندہ سیزن کے لئے کپاس، چاول اور گنے کی پیداوار کا ہدف طے کر دیا ہے۔نئے سیزن میں ملک بھر میں پانی اور کھاد کی زیادہ مقدار ہونے کی توقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وفاقی کمیٹی برائے زراعت نے آئند سیزن میں کپاس، گنا اور چاول کی اچھی پیداوار کا ہدف طے کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے سیزن میں کپاس کی پیداوار کا ہدف 1 کروڑ 50 لاکھ رکھا گیا ہے۔ کپاس کی بوائی 28 لاکھ ہیکٹر رقبے پر کی جائے گی۔ چاول کی پیداوار کا ہدف 74 لاکھ ٹن اور گنے کی پیداوار کا ہدف 6 کروڑ 85 لاکھ رکھا رکھا گیا ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق بارشوں کے باعث نئے سال میں فصلوں کو پانی کی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا جبکہ کھاد کی متوقع قلت سے بچنے کی خاطر حکومت نے پہلے ہی اس کی درآمدات کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں