بہارہ کہو(گرین انکلیو) ہاوسنگ سیکم کے 5986 ممبران کو رضامندی لیٹر جاری

پیر 22 اپریل 2019 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء)فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے بہارہ کہو(گرین انکلیو) ہاوسنگ سیکم کے 5986 ممبران کو رضامندی لیٹر جاری کردیئے ہیں۔ فیڈرل گورنمنٹ ائمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کے ذرائع کے مطابق بہارہ کہو ہاوسنگ سکیم کیلئے ممبر شپ کا آغاز 2009 میں کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

بعدازان بہارہ کہو سکیم(گرین انکلیو) کے ممبران کو رضامندی لیٹر جاری کیے گئے ہیں۔

فاونڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ کل پلاٹوں کی تعداد 6772پلاٹس تھے۔ایک سوال کے جواب میں ذرائع نے بتایاکہ پلاٹوں کی تین کیٹگریز بنائی گئی تھیں جن میں پہلی کیٹگری میں گریڈ بی پی ایس 20 سے 22 اور دوسری کیٹگری میںگریڈ بی پی ایس 19 سے 20 جبکہ تیسری کیٹگری میں گریڈ بی پی ایس 16سے 17 کے سرکاری ملازمین آتے ہیں۔ اسی کیٹگری کے تحت پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں