چائے کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 0.61 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران ملک میں چائے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل 2019 ء تک چائے کی درآمدات پر پاکستان نے 495.957 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.61 فیصد زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں چائے کی درآمدات پر پاکستان نے 492.966 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔بلحاظ حجم اس مدت میں چائے کی درآمدات میں اضافہ کی شرح 18.36 فیصد رہی۔ جولائی تا اپریل 2019 ء 1لاکھ 91 ہزار497 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ می چائے کی درآمدات کا حجم ایک لاکھ61 ہزار789 میٹرک ٹن رہاتھا۔سالانہ بنیادوں پر اپریل کے مہینے میں چائے کی درآمد میں سب سے زیادہ 19.22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں