مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جمعہ 22 نومبر 2019 11:34

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کوجاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد26600 کیوسک اور اخراج 55000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11400 کیوسک اور اخراج11400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20400 کیوسک اور اخراج33000 کیوسک، دیائے چناب میں مرالہ کے مقام پر میںآمد12600 کیوسک اور اخراج 6100کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1497.83 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.314 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1187.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.562 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں