رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کھادوں کی درآمدات میں 25.60 فیصد کی کمی ریکارڈ

منگل 10 دسمبر 2019 12:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں کھادوں کی درآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں25.60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کے عرصہ میں مختلف کھادوں کی درآمدات پر 320.149 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں کھادوںکی درآمدات پر 430.323 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 8 لاکھ 89 ہزار 395 میٹرک ٹن کھادیں درآمد کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 9 لاکھ 95 ہزار 549 میٹرک ٹن کھاد درآمد کی گئی تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں زرعی مشینری کی درآمدات میں کمی کا تناسب 25.07 فیصد رہا جبکہ زرعی کیمیکل کی درآمدات میں 17.20 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں