ملک میں لائیوسٹاک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،زبیر گیلانی

منگل 21 جنوری 2020 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی نے کہاہے کہ ملک میں لائیوسٹاک کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرجاری ہونے والے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا بھر میں دودھ کی پیداوار کے حوالہ سے پانچویں اورمویشیوں کی پیداوارکے حوالہ سے آٹھویں نمبر پرہے اوریہی وقت ہے کہ پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے شاندارمواقع اورسہولیات فراہم کی ہیں،کاروبار میںسہولیات اورآسانیوں کی فراہمی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہاہے، کاروباری سہولیات اورآسانیاں فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دودھ کے ویلیو چین اورحلال گوشت کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں جس سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں