وفاقی حکومت نے کسانوں کو کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اس کی قیمت کم کی ہے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

بدھ 22 جنوری 2020 12:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) وفاقی حکومت نے کسانوں کو کھاد کی قیمتوں کوکم کرنے اوراس کی فراہمی کو یقینی بنانے حال ہی میں 400 روپے قیمت کم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام مطابق حکومت کسانوں کو سستی کھاد فراہم کرنے کے لئے بھاری سبسڈی فراہم کررہی ہے، کاشتکاروں کو براہ راست سبسڈی دینا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ختم کرنے کی بھی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ کھاد فی بوری 400 روپے سستی کی جائے۔ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کی ڈی ریگولیشن پر یقین رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں