واپڈا کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد وشمار جاری

منگل 18 فروری 2020 12:09

واپڈا کے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14900کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9400کیوسک اور اخراج 9400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15400 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17600کیوسک اور اخراج 10900 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1458.02 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.582 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1178.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں