سبزیوں کی برآمدات میں جنوری کے دوران88.79 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

بدھ 19 فروری 2020 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سبزیوں کی برآمدات میں جنوری کے دوران88.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار جنوری 2020ء کے دوران سبزیوں کی ملکی برآمدات کا حجم 45.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 24.36 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 21.45 ملین ڈالر یعنی 88.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں