حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، چیئرمین پی اے آر سی

جمعہ 21 فروری 2020 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عظیم خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام سے نہ صرف زرعی شعبے کی ترقی ہو گی بلکہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

جمعرات کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، یہ شعبہ آبادی کے لئے روزگار کا بڑا ذریعہ ہے بلکہ برآمدات میں بھی اس کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم کے قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام سے اس شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی اور بڑی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے جس سے تحقیقی سرگرمیوں کے نتائج کسانوں کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سائنسدان زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے اپنی خدمات دے رہے ہیں، کوشش ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے زراعت کے تمام شعبوں کو ترقی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور غربت میں کمی لانے کے لئے زراعت کی ترقی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں