محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، این ایل سی سی

ہفتہ 6 جون 2020 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) این ایل سی سی نے کہا ہے کہ محکمہ فوڈ سکیورٹی، محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں- ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 5202 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے ،53 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1124 سے زائد ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں - جاری اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں 257241 اسکوائر کلومیٹر رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے ،پنجاب میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 118198 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا،میانوالی اور ڈی جی خان اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 99 ہیکٹر ایریا پر آپریشن کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق سندھ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 118198 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا ،5 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 645 ہیکٹر ایریا میں آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

این ایل سی سی کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 81890 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق 9 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 874 ہیکٹر ایریا میں آپریشن کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق بلوچستان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 125989 ہیکٹر ایریا پر سروے کیا گیا ، 33 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 3533 ہیکٹر ایریا میں آپریشن کیا گیا - این ایل سی سی کے مطابق آپریشن کے دوران ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں