واپڈا کے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے اعداد و شمار جاری

پیر 25 اکتوبر 2021 13:17

واپڈا کے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے  اعداد و شمار جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2021ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 31900کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی  آمد7100کیوسک اور اخراج7100کیوسک،دریائے  جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13900کیوسک اور اخراج10000 کیوسک،دریائے  چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد26400کیوسک اور اخراج   19100کیوسک  ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح1511.30 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.799 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  منگلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1180.00 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.173 ملین ایکڑ فٹ ہے۔  چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج  میں پانی کی موجودہ سطح640.70 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.035 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں