واپڈا کی دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

منگل 30 نومبر 2021 12:12

واپڈا کی دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2021ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔ منگل کو جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 20000کیوسک اور اخراج 52000کیوسک ، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3800 کیوسک اور اخراج3800کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6400کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی  آمد7800کیوسک اور اخراج   3000کیوسک  ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم  میں پانی کی موجودہ سطح 1466.87  فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.816 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلاڈیم  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم  میں پانی کی  موجودہ سطح 1148.60 فٹ،ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.721ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج  کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.50 فٹ، بیراج  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں