تل کی برآمد سے گزشتہ برس ملکی معیشت کو 120.44ملین ڈالرکا فائدہ ہوا،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

منگل 24 مئی 2022 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ تل کی برآمد سے گزشتہ برس ملکی معیشت کو 120.44ملین ڈالرکا فائدہ ہوا۔پنجاب حکومت تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ کے قومی منصوبہ کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کوتل کی منتخب اقسام کے بیج پر 2000/-روپے فی ایکڑ سبسڈی دے رہی ہے ، ایک کاشتکار 20ایکڑ تک حاصل کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ترجمان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو زرعی آلات کی مد میں بھی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ کاشتکاروں کو جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لےے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جا رہے ہیںجس کے لئے زرعی مداخل کی مد میں پنجاب کے منتخب اضلاع میں رجسٹرڈکاشتکاروں کی15000روپے فی ایکڑ مالی اعانت بھی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ درمےانی اور بھاری مےرا زمےن جس مےں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی اچھی صلاحےت ہوتل کی کاشت کے لئے موزوں ہے۔tca

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں