خواتین کی عید مشکل، میک اپ سامان سمیت 441 اشیا پر ٹیکس نافذ

یکم جولائی کے بجائے کل سے نافذ وصول کیا جائے گا۔ مصنوعی پلکیں، رنگین لینز، زلفیں سنوارنے کے آلات، کریم، شیمپو اور ٹانک مہنگے، فیس کریم اور پاڈر کے دام بھی بڑھ گئے

جمعرات 22 جون 2017 16:52

خواتین کی عید مشکل، میک اپ سامان سمیت 441 اشیا پر ٹیکس نافذ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے خواتین کی عید خراب کر دی۔ غیرملکی میک اپ آئٹمزوقت سے دس دن پہلے پانچ فیصد مہنگی کر دی گئیں۔ مسکارا، پرفیومز، سرخی پاڈر پر ڈیوٹی پندرہ سے بیس فیصد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آنکھوں کے لئے مصنوعی پلکیں، رنگین لینز، زلفیں سنوارنے کے آلات، کریم ، شیمپو اور ٹانک مہنگے ہو گئے۔ چہرے کو چاند بنانے کیلئے فیشل کرانا بھی مشکل ہو گیا۔ ہاتھ پاں کا حسن بڑھانے والی نیل پالش اور گرمیوں کی عید کی سب سے بڑی ضرورت پرفیوم کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں