طلبہ کو بہترین خدمات اور معیاری تعلیم فراہم کرنا میر ی اولین ترجیح ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

ملک کے ہر کونے میں معیاری تعلیم تک رسائی کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے ملک گیر نیٹ ورک کو فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے

اتوار 20 مئی 2018 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پونے چار سال قبل بحیثیت وائس چانسلر عہدے کا چارج سنبھالتے ہی یونیورسٹی امیج بلڈنگ کے لئے چند اہداف مقرر کئے تھے ،ْ اُن میں" سٹوڈنٹ سپورٹ نظام" خصوصی توجہ کا مرکز رہا ،ْ طلبہ کو بہترین خدمات اور معیاری تعلیم فراہم کرنا روز اول سے میری اولین ترجیح رہی اِس کے لئے یونیورسٹی کے مین کیمپس اور علاقائی دفاتر کے آفیسرز اور سٹاف کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر توجہ مرکوز رکھی ،ْ وسیع پیمانے پر تربیتی ورکشاپس اور تربیتی کورسسز منعقد کئے گئے ہیں ،ْ پروفیشنل ڈیولپمنٹ کے اِن مواقعوں سے سروسسز میں نمایاں بہتری آئی ہے ،ْ شکایات میں ریکارڈ کمی آئی ہے اور طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،ْ یہی وجہ ہے کہ طلبہ کی تعداد میں ہر سمسٹر میں پچھلے سمسٹر کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہی"ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے دو روزہ ریجنل ڈائریکٹر ز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملک کے مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز شریک تھے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ سکالرز کو تحقیقی کام میں اکیڈمک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری سمیت ریجنل دفاتر کی لائبریریوں کی نہ صرف آٹومیشن کی گئی ہے بلکہ اِن لائبریریوں کے اوقات کار میں اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں معیاری تعلیم تک رسائی کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے ملک گیر نیٹ ورک کو فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں اور انہیں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں فرینڈلی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں