ای کامرس کے عالمی شعبہ کی ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے دوران 24.8 فیصد اضافہ، ای مارکیٹر کی رپورٹ

پیر 25 جون 2018 11:52

ای کامرس کے عالمی شعبہ کی ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے دوران 24.8 فیصد اضافہ، ای مارکیٹر کی رپورٹ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2018ء) گزشتہ سال 2017ء کے دوران ای کامرس کے عالمی شعبہ کی ریٹیل سیلز میں 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا اوردوران سال شعبہ کی فروخت کا حجم 2 کھرب 30 ارب 40 کروڑ تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای کامرس کے ریٹیل شعبہ کی بین الاقوامی ریسرچ کمپنی’’ ای مارکیٹر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جنوری تا مارچ 2018ء کے دوران پاکستان میں ای کامرس کی ٹرانزیکشنز کا حجم 4.4 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2017-18ء کی دوسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر )2017ء کے اختتام پر آن لائن تاجروں کی تعداد 905 تھی جو جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی (جنوری تا مارچ) 2018ء کے اختتام پر 1023 تک بڑھ گئی ہے۔

ایس پی بی کی رپورٹ کے مطابق آمدنی میں اضافہ، کیمو ٹیکشن ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ سمیت برانچ لیس بینکاری کی سہولیات کے فروغ سے ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں