سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

منگل 17 جولائی 2018 12:37

سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کی ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، منصوبہ دو سے تین سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائے گا، گوادر میں انٹرنیشنل ائرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور آبنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائے گا، گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں