مہران شوگر ملز کے منافع میں کمی

منگل 17 جولائی 2018 13:54

مہران شوگر ملز کے منافع میں کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال کے دوران مہران شوگر ملز لمیٹڈ کے منافع میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی طرف سے سٹاک ایکسچینج جمع کردہ رپورٹ کے مطابق ماڈیول سال 2017ء میں مہران شوگر ملز کو 198.5 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے مقابلہ میں 70 فیصد کم ہے۔ پیوستہ سال میں کمپنی کو 668.1 ملین روپے کامنافع حاصل ہوا تھا۔ کمپنی نے اس عرصہ کے دوران ٹیکسیشن کی مد میں 66.9ملین روپے کی ادائیگی کی جو گذشتہ سے پیوستہ سال کے مقابلہ میں 47 فیصد کمی ہے۔ 2016ء میں کمپنی نے 126.2 ملین روپے کی ٹیکس کی ادائیگی کی تھی ۔ اس عرصہ کے دوران فی حصص آمدنی میں 76فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں