سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیںکھلیں گی،حکام

منگل 17 جولائی 2018 15:54

سی پیک کے تحت ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اور پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیںکھلیں گی،حکام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کیساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر عالمی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائیگا،سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

منگل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری سیکرٹریٹ کے حکام نے آن لائن کو بتایا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے،ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کیساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر عالمی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائیگا،منصوبہ 2سے 3سالوں میں دوست ملک چین کی مدد سے مکمل کیا جائیگا، گوادر میں انٹرنیشنل ائرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور آبنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائیگا، گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا، گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر ائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں