سی پیک کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع ہو گا

بدھ 18 جولائی 2018 13:25

سی پیک کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) سی پیک منصوبے کے تحت 8.2ارب ڈالر مالیت سے ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران شروع ہو گا، وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت ریلوے کی مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن سے اس اسٹریٹیجک منصوبے پرجلدکام مکمل کرکے پاکستان ریلوے کوجدید خطوط پر استوارکیا جاسکے گا۔

وفاقی حکومت ریلویز کے شعبے کو رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ریلویز صوبہ پنجاب میں 30 فی صد، صوبہ سندھ میں 18 فی صد ،بلوچستان میں 36 فی صد ،خیبر بختونخوا میں 9 فی صد ، گلگت بلتستان میں 6 فی صد اور فاٹا میں 1 فی صد نئے ریلوے ٹریکس بچھائیں جائیں گے ،جن پر 3 ارب 69 کروڑ دالر لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے دستاویزات کے مطابق سی پیک منصوبوں کے تحت ایک ہزار 59 کلومیٹر حویلیاںسے کاشی نیو ریلوے ٹریک ،پشاور سے طورخم تک نئی ریلوے لائن کی تعمیر، حویلیاں ڈرائی پورٹ،کراچی سے کوٹھری ڈبل لائن کی تعمیر ،16 سو کلومیٹر کراچی سے پشاور تیز رفتار ریلوے لائن منصوبہ ،کوئٹہ ۔560 کلومیٹر ژوب،کوٹلہ جام نئی ریلوے لائن کی تعمیر ،633 کلومیٹر کوئٹہ ۔تفتان لائن کی اپ گریڈیشن ،1328 کلومیٹر گوادر۔ جیکب آباد تک نئی ریلوے لائن سمیت شامل ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں