ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتری میں 2.76 فیصد اضافہ

جمعرات 19 جولائی 2018 16:28

ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتری میں 2.76 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) مئی 2018ء کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی بڑھوتری میں 2.76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق ریٹیل سیکٹر کی طلب میں اضافہ کے بعد بڑی صنعتوں کی بڑھوتری میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق مئی کے مہینے میں خوراک، بیوریجیز، اورتمباکو کی بڑھوتری میں 16.28فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کا سالانہ بنیادوں پراثر2.76فیصد ہے ۔

اس عرصہ میں کوئلہ اورپٹرولیم مصنوعات میں بڑھوتری کی شرح 1.22فیصد ریکارڈ کی گئی۔غیردھاتی معدنیات ، آئرن وسٹیل اور آٹوموبائل کی صنعتوں میں بڑھوتری کی شرح بالترتیب 0.87فیصد، 0.54 فیصد اور0.39فیصد ریکارڈ کی گئی۔مئی کے مہینے میں کوگنگ آئل کی پیداوارمیں 23.33فیصد جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں تقریباً تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں