گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں 8.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران شعبی کی برآمدات 13.530 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 12.450 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات میں 13.40 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کی مالیت 109.368 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 124.03 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ سوتی کپڑے کی برآمدات بھی 7.60 فیصد کے اضافہ سے گزشتہ مالی سال کے دوران 188.26 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو مالی سال 2016-17ء کے دوران 174.943 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں