گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سمندری غذائوں کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ

ہفتہ 21 جولائی 2018 13:52

گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سمندری غذائوں کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سمندری غذائوں کی قومی برآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ٹرالرز اونرز اینڈ چشر میں ایسوسی ایشن (ایس ٹی او ایف ای) کے صدر حبیب اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ گزشہ مالی سال کے دوران برآمدات 451.026 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال2016-17ء کے دوران سمندری غذائوں کی برآمدات کا حجم 393.662 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران شعبی کی برآمدات میں 15 فیصد یعنی 57.364 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں