اینگرو کارپوریشن اور ہالینڈ کی رائل ووپاک کا مشترکہ خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 جولائی 2018 19:07

اینگرو کارپوریشن اور ہالینڈ کی رائل ووپاک کا مشترکہ خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) اینگرو کارپوریشن آف پاکستان اور ہالینڈ کی رائل ووپاک نے مشترکہ خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ووپاک ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ(ای ٹی پی ایل)میں29فیصد شیئر حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

ای ٹی پی ایل اینگرو ایلنجی ٹرمینل پائیویٹ لمیٹڈ کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے جس کی ملکیت میں پورٹ قاسم میں واقع ایل این جی سہولت اینگرو ووپاک کیمیکل ٹرمینل کے مرکزی مقام کے پہلو میں قائم ہے۔جاری ایک بیان کے مطابق یہ سہولت2015 سے قائم ہے اوریہ پاکستان کی پہلی ایل این جی درآمد کی سہولت ہے جو ایل این جی جیٹی اور 7.5کلومیٹر ہائی پریشر گیس پائپ لائن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں