اندرون و بیرون ملک اثاثے رکھنے والے جن افراد نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات بارے ایف بی آر کے بعض حکام کا فیصلہ مبہم ہے

صدر راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن

بدھ 15 اگست 2018 17:40

اندرون و بیرون ملک اثاثے رکھنے والے جن افراد نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات بارے ایف بی آر کے بعض حکام کا فیصلہ مبہم ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر سید توقیر بخاری نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے برطانیہ اور دبئی میں اثاثے رکھنے والے سینکڑوں افراد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ مبہم ہے۔

(جاری ہے)

اندرون و بیرون ملک اثاثے رکھنے والے جن افراد نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات ممکن ہی نہیں ہیں کیونکہ ایف بی آر کے پاس ایمنسٹی کے قانون کے تحت اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

سید توقیر بخاری ایڈوکیٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ایف بی آر کے بعض حکام کے غیر واضح موقف کے نتیجہ میںبے چینی پھیل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 ء کے آرڈیننس میںاس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ہر قسم کا قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایف بی آر کو اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈیٹا تک رسائی ہی نہیں دی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کیسے ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں