جولائی کے دوران ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی

جمعرات 16 اگست 2018 13:09

جولائی کے دوران ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں ملک میں 4558 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3872 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ کے مقابلے میں کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں 5087 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور4619 یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں کمی کی شرح 11.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح فروخت میں کمی کی شرح 19.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں فئیٹ ٹریکٹروں کی 1179 یونٹس کی پیداواراور814 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں فئیٹ کے 1853یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور814 یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

سال کے پہلے مہینے میں میسی فرگوسن کے 3279 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور3006 یونٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی ۔گزشتہ مالی سال کے پہلے ماہ ملک میںمیسی فرگوسن کے 3169 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور3101 یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018ء میں ملک میں اورئنٹ آئی ایم ٹی کے 100 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور52 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک اسی کمپنی کے 65 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور13 یونٹ کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں