جولائی میں ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

جولائی میں ملک میں موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں ملک میں موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمارکے مطابق ماہ جولائی2018ء میں ملک میں 1لاکھ 52 ہزار174 یونٹ موٹرسائیکلوں اور رکشوںکی پیداوار اورایک لاکھ 50 ہزار 694 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں ایک لاکھ 55 ہزار286 یونٹ موٹرسائیکلوں اوررکشوں کی پیداوار اور1 لاکھ 54 ہزار600 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ماہ جولائی میں سب سے زیادہ ہنڈا موٹرسائیکلوں کی پیداواراورفروخت ریکارڈ کی گئی، مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں ہنڈا کے 91 ہزار63 یونٹ موٹرسائیکلوں کی پیداوار90 ہزار9 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح ایک ماہ میں یونائیٹڈ آٹوموٹرسائیکلوں کی 35 ہزار464 یونٹ موٹرسائیکلوں کی پیداواراور35 ہزار508 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں یونائٹڈ آٹوموٹرسائیکلوں کی 31 ہزار19 یونٹ پیداواراور30 ہزار993 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں