بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 5 فیصد کمی

جمعہ 17 اگست 2018 13:48

بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 5 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) رواں کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک الحبیب لمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بینک کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے لیکرجون2018ء تک بینک الحبیب کو 42001 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواجو کیلنڈر سال 2017ء کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

سال 2017ء کے ابتدائی چھ مہینوں میں بینک الحبیب لمیٹڈ کو 4411 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے ٹیکسیشن کی شرح میں 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے برعکس آپریٹنگ منافع میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کیلنڈر سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں بینک کی فی حصص آمدنی 3.78 روپے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں