عالمی آن لائن بزنس کمپنی ’’پاک ای زیڈ‘بائی ‘‘کا پاکستان میں دوبارہ کاروباری آغاز

جمعہ 17 اگست 2018 15:51

عالمی آن لائن بزنس کمپنی ’’پاک ای زیڈ‘بائی ‘‘کا پاکستان میں دوبارہ کاروباری آغاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) آن لائن بزنس کی عالمی کمپنی پاک ای زیڈ-بائی نے پاکستان میں کاروبار کا آغاز کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمپنی پاکستانی صارفین کو دنیا بھر کی کروڑوں مصنوعات تک آن لائن رسائی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ای زیڈ-بائی قبل ازیں امریکہ،، چین،، سنگاپور، ملائیشیا، کوریا اور تھائی لینڈ سمیت مختلف ممالک میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور ایک ارب سے زائد مصنوعات کی آن لائن خریداری کیلئے صارفین کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق کاروبار سے پاکستانی صارفین کو عالمی مصنوعات تک براہ راست رسائی کے ذریعے ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کا بھی سبب بنے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں