زرمبادلہ کے قومی ذخائر 16.713 ارب ڈالر ہیں‘ا سٹیٹ بینک

جمعہ 17 اگست 2018 15:51

زرمبادلہ کے قومی ذخائر 16.713 ارب ڈالر ہیں‘ا سٹیٹ بینک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے قومی ذخائر 16.713 ارب ڈالر ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 3 اگست 2018ئ کو زرمبادلہ کے ذخائر 17.005 ارب ڈالر تھے جبکہ 10 اگست 2018ئ تک 292 ملین ڈالر کی مختلف ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔ ایس بی پی کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 10.153 ارب ڈالر جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 6.56 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں